Current Time

Pakistan's Best News Websites

کافی کے فوائد اور نقصانات

کافی

کافی ایک ایسا مشروب ہے جسے پوری دنیا میں شوق سے پیا جاتا ہے دنیا میں چار سو ارب کافی کپ سالانہ پی جاتی ہے معدنی تیل کے بعد یہ دنیا کی دوسری بڑی commodity ہے امریکہ میں شائد ہی کوئی ایسا شہری ہو جو کافی نہ پیتا/پیتی ہو کچھ لوگ تو دن میں بارہ سے پندرہ اور اس سے بھی زیادہ کافی کپس روزانہ پی جاتے ہیں

پاکستان میں اس طرح کافی مقبول نہیں ہے جس طرح پاکستان میں چاۓ پی جاتی ہے لیکن آہستہ آہستہ کافی پینے کا رجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے

چاۓ کی طرح کافی بھی ایک صحت بخش اور فرحت دینے والا مشروب ہے جسے گرم اور ٹھنڈا دونوں طرح سے پیا جاتا ہے

کافی کو مختلف اجزاء کے ساتھ ملا کر سینکڑوں طرح کے ڈرنکس بنائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکہ میں جگہ جگہ کافی شاپس ہیں جہاں آپ اپنی پسند اور فلیور کی کافی یا کافی سے بنا مشروب خرید سکتے ہیں

کافی کے ہیلتھ بینیفٹس پر بات کرنے سے پہلے کافی کے نقصانات کے بارے میں بات ہو جاۓ جو بہت کم ہیں

ریگولر کافی میں کیفین موجود ہوتی ہے جو ایک ایسا کیمکل ہے جو آپ کا بلڈ پریشر بڑھاتا ہے اور آپ کی نیند کو اڑاتا ہے اسی لئے بلڈ پریشر کے مریضوں کو کافی سے منع کیا جاتا ہے یا پھر انھیں decaf کافی کا مشورہ دیا جاتا ہے اس قسم کی کافی میں کیفین نہیں ہوتی اور ایک پراسیس سے کیفین نکال لی جاتی ہے اس طرح بلڈ پریشر کے مریض اور وہ حضرات جنھیں نیند کا مسئلہ ہو وہ بھی بغیر کسی پریشانی کے پی سکتے ہیں

کافی Dieuritic ہوتی ہے یعنی یہ جسم سے پانی کو خارج کرتی ہے اس لئے کافی پینے سے پیاس لگتی ہے اور کافی پینے سے آپ کو dehydration ہو سکتی ہے یعنی جسم میں پانی کی کمی جسے پورا کرنے کے لئے آپ کو دن میں بار بار پانی پینا چاہیے

اکثر لوگ کافی میں بہت زیادہ چینی اور کریم یا دودھ کا استعمال کرتے ہیں جو صحت کے لئے مفید نہیں. چینی اور کریم جو حیوانی چکنی ہوتی ہے آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے اس لئے کافی میں چینی کا کم سے کم استعمال کریں اور کریم کی جگہ low fat milk استعمال کریں

اب آتے ہیں کافی کے فوائد کی طرف

کافی اپنی خوشبو اور ذائقے کے ساتھ ساتھ کئی صحت کے فوائد کا حامل مشروب ہے۔

اس میں شامل کیفین ایک قدرتی سٹیمولنٹ ہے جو دماغ کو تیز رکھتا ہے، توانائی بڑھاتا ہے اور توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتا ہے۔

بلیک کافی میں اینٹی آکسیڈنٹس کی ایک اچھی مقدار پائی جاتی ہے جو جسم کو آزاد ریڈیکلز سے بچاتے ہیں اور عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرتے ہیں۔

کافی میں موجود رائبوفلاوین اور نیاسین نامی وٹامنز توانائی کے پیدا ہونے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کافی ڈپریشن اور ذہنی اضطراب کے خلاف لڑنے میں مدد کرتی ہے۔

کافی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ کافی پٹھوں کو پرسکون کرنے میں مددگار ہوتی ہے . کافی بہت سے صحت کے فوائد کا حامل مشروب ہے۔ تاہم، یاد رہے کہ ہر غذا میں اعتدال لازم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • X (Twitter)
  • Facebook
  • LinkedIn
  • More Networks
Copy link