Current Time

Pakistan's Best News Websites

شوہر کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے لیےسنہری اصول

میاں بیوی

بات کاٹنے سے گریز کرو

شوہر کی بات بیچ میں روکنا یا ہر بات میں اختلاف کرنا رشتے میں دوری پیدا کر سکتا ہے۔

محبت اور عزت کے ساتھ تعلق نبھاؤ اور اپنی نرمی اور شائستگی کو برقرار رکھو۔

خاموشی کا احترام کرو

کبھی کبھار شوہر تنہائی اور سکون چاہتا ہے تاکہ وہ اپنے مسائل پر غور کر سکے۔

ہر وقت سوالات اور شکوے شکایات سے بچو، کیونکہ وہ باہر کی دنیا میں پہلے ہی کئی مشکلات جھیل رہا ہوتا ہے۔

تعریف کو معمول بنا لو

ہر مرد اپنی محنت اور کوشش کی قدر چاہتا ہے۔

اس کی کاوشوں کو سراہو، تعریف اور شکر گزاری کا اظہار کرو،

کیونکہ جیسے عورت محبت اور توجہ چاہتی ہے، ویسے ہی مرد تعریف اور احترام چاہتا ہے۔

اپنی بات زبردستی نہ منواؤ

شوہر کے ساتھ ضد اور ہٹ دھرمی رشتے کو کمزور کر دیتی ہے۔

ہر معاملے میں اپنی رائے مسلط کرنے کے بجائے نرمی اور سمجھداری سے چلنا بہتر ہوتا ہے۔

دوسروں سے موازنہ نہ کرو

اپنے شوہر کو دوسرے مردوں سے نہ ملاؤ،

کیونکہ ہر انسان کی زندگی اور حالات مختلف ہوتے ہیں۔

ممکن ہے تمہارا شوہر دولت میں کم ہو، لیکن محبت اور خیال رکھنے میں سب سے آگے ہو۔

اسے غیر ضروری محسوس نہ ہونے دو

عورت کو ہمیشہ ایک محبت کرنے والے، مضبوط سہارا کی ضرورت ہوتی ہے،

اور یہ سہارا ایک نیک اور مخلص شوہر فراہم کرتا ہے۔

نوکری اور دولت سب کچھ نہیں، سب سے بڑی نعمت ایک اچھا شریکِ حیات ہے۔

دوسروں کی باتوں میں نہ آؤ

کبھی بھی ایسے مشوروں پر عمل نہ کرو جو تمہیں شوہر کے خلاف کریں۔

بہت سے گھر صرف اس لیے اجڑ جاتے ہیں کیونکہ غلط لوگوں کی باتیں ان میں دراڑ ڈال دیتی ہیں۔

اپنے گھر کو اپنی عقل، محبت اور صبر سے سنبھالو، نہ کہ دوسروں کے کہنے پر۔

اللہ کے واسطے اپنے گھروں کو سنوارو!

اے اللہ! ہمارے گھروں میں محبت، سکون اور برکت عطا فرما!

ہمیں ایسی باتوں سے محفوظ رکھ جو ہمارے رشتوں میں تلخی پیدا کریں!

ہمیں عقل، سمجھداری اور صبر عطا فرما!

الحمدللہ رب العالمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • X (Twitter)
  • Facebook
  • LinkedIn
  • More Networks
Copy link