یہ براعظم ایشیا ہے اور زرد رنگ پاکستان کے نقشے کو ظاہر کر رہا ہے آپ دیکھیں پاکستان کوئی چھوٹا ملک نہیں لیکن بدنصیب ملک ہے جس کو وہ لوگ چلا رہے ہیں جو اس ملک میں رہنا ہی پسند نہیں کرتے اسی لئے پہلے دن سے ہی اسے اپنا نہیں سمجھا گیا اور پرایا مال سمجھ کر بے دردی سے لوٹا گیا اور کام جاری و ساری ہے یہ ملک جاپان کوریا کی طرح ترقی کر سکتا تھا
آپ دیکھیں اس نقشے کا ڈیزائن شمال سے برف پوش چوٹیوں سے پانی سندھ میں گرتا ہے ڈیم بنانے سے پورے ملک کی زراعت اور بجلی کی پروڈکشن میں ملک آسانی سے خود کفیل ہو سکتا ہے اسی طرح شمال سے جنوب تک بہترین ہائی وے بنائی جا سکتی ہے جو موٹر وے سے بھی چوڑی ہو اور ہر صوبے کے اہم شہروں کے پاس سے گزرے
جنوب میں سمندر ہے جو بہترین سمندری تجارت کیلئے قدرت کا انمول تحفہ ہے لیکن بات وہی ہے پاکستان کو قیادت وہ ملی ہے جو بیرون ملک کی بہترین سڑکوں بہترین قانون و ضوابط سہولیات والے ممالک میں رہنا پسند کرتی ہے لیکن وہ سہولیات اپنے ملک میں پیدا کرنا نہیں چاہتی
میں یورپ میں گھوما ہوں یقین مانیں پاکستان کا جو نقشہ ہے جو صحرا سمندر میدان پہاڑ خوبصورتی پاکستان میں ہے یہ بیس سالوں کے اندر یورپ سے زیادہ خوبصورت پرامن اور بہترین ملک بنا سکتے ہیں ۔