Current Time

Pakistan's Best News Websites

“صرف باتیں”توپ کوئی نہیں چلاتا، پتھر کوئی نہیں مارتا

صرف باتیں

توپ کوئی نہیں چلاتا، پتھر کوئی نہیں مارتا، نہ ہی کوئی خنجر اٹھاتا ہے، مگر پھر بھی رشتے ٹوٹ جاتے ہیں، دل زخمی ہو جاتے ہیں، اور قربتیں اجنبیت میں بدل جاتی ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کیونکہ صرف “باتیں” ہی کافی ہوتی ہیں۔

یہ وہ باتیں ہیں جو محبتوں میں زہر گھول دیتی ہیں، جو ایک دوسرے کو بدگمان کر دیتی ہیں، جو اعتماد کی دیواروں میں بال ڈال دیتی ہیں۔ کسی نے کچھ کہہ دیا، کسی نے کچھ سنا، کسی نے آگے پہنچا دیا، اور یوں ایک رشتہ جو برسوں کی محنت سے بنا تھا، لمحوں میں زمین بوس ہو گیا۔

بعض اوقات باتیں سچ ہوتی ہیں، مگر کہنے والے کا انداز زخموں کو اور گہرا کر دیتا ہے۔ کبھی جھوٹ ہوتی ہیں، مگر اتنی مہارت سے گھڑی جاتی ہیں کہ سچ کا چہرہ مسخ ہو جاتا ہے۔ کبھی حقیقت اور جھوٹ کا ایسا امتزاج ہوتی ہیں کہ سننے والا فیصلہ نہیں کر پاتا کہ کس پر یقین کرے، اور کس پر نہیں۔

رشتے خون سے نہیں، احساس سے بنتے ہیں، محبت سے پروان چڑھتے ہیں، اور اعتماد سے قائم رہتے ہیں۔ مگر باتیں… بس “باتیں” ہی کافی ہوتی ہیں ان سب کو گرانے کے لئیے۔ اس لیے زبان سے نکلی ہر بات کو سوچ سمجھ کر کہنا چاہیے، کیونکہ بعض زخم تو وقت کے ساتھ بھر جاتے ہیں، مگر کچھ الفاظ کا کرب ہمیشہ کے لئیے دل میں پیوست رہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • X (Twitter)
  • Facebook
  • LinkedIn
  • More Networks
Copy link