Friday

28-03-2025 Vol 19

تیل سرسوں کھائیں اور مرضوں سے نجات پائیں

دوستو اپنا ہر کھانا سرسوں کے تیل میں تیار کریں چکن فش تکہ پکوڑے اسی میں فرائی کریں اور پھر مزے کی بات ہے کہ تیل میں بنی ھوئ اشیإ کڑک اور کرنچی بنتی ہیں مزا بھی بہترین ہوتا ہے

بنانےکاطریقہ

دو کلو خالص تیل سرسوں کا لےکر چولہے پر رکھکر ابالنا شروع کریں جب ابلنا شروع ہوجائے تو سوگرام ادرک کو چھیل کر بڑی بڑی قتلیاں بنا کر تیل میں ڈال دیں اور جب ادرک جل جائے تو اتار لیں اور کپڑ چھان کرکے برتن میں محفوظ رکھیں اور سالن تیار کیا کریں جو چاہے بنا کر کھائیں اور دیسی گھی جیسا مزہ بن جائے گا کسی قسم کی مہک نہیں آتی

فوائد:- عارضہ قلب کولیسٹرول یورک ایسڈ، لقواہ فالج رعشہ پھٹوں کا کھنچاو ہائے بلڈ پریشر اورکولیسٹرول کو کم کرتا ہے دردیں ہر قسم معدہ و جگر کا بہترین علاج ہے

جسم کے اندر تمام اقسام کی شریانوں رگوں وریدوں میں بننے والی ہر قسم کی بلاکیج کو ختم کرتا ہے اور جسمانی شریانوں رگوں وتیدوں میں قدرتی لچک پیدا کرتا ہے نیند کا کم آنا دماغی خشکی ناف پڑنا قبض وگیس کے لیے اکسیر ہے کیونکہ پورے جسم کی خشکی دور کرے گا رات کو ناف میی لگا کر سونے سے انتڑیوں کی خشکی زاٸل کرتا ہے

فوائد:- سرسوں کے تیل کے بشمار فائدے ہیں لیکن مختصر لکھ دیے ہیں یہ حسن بیمثال بھی دنیا کی ہر کمپنی کا مہنگے سے مہنگا شیمپو اسکے آگے زیرو ہے سر میں تیل ڈال کر اگر پندرہ منٹ مالش کی جائے دو گھنٹے تک سر کو ڈھانپ لیا جائے اور پھر نہالیں بال بھی سلکی لمبے گھنے ہوجاتے ہیں اور روزانہ ایسا کرنے سے زلفیں سیاہ رات کی چادر اڑھ لیتی ہیں چہرے پہ پندرہ منٹ تک لگائے رکھیں اور بعد میں اچھے صابن سے دھولیں۔

دنیا کی کوئی کریم اسکا مقابلہ نہیں کرے گی جلد خشکی سے پاک بھی ہوگی اور چہرا چاند کی طرح نہ چمکے گا۔ پورے جسم کی ہفتہ میں تین بار مالش کریں اور آدھے گھنٹے بعد نہائیں جسم اتنا ھلکا محسوس ہوتا ہے جیسے گناہ ہی جڑ چکے ہیں قدرت نے اس حیاتین اور معدنیات کے انبار لگا دیے ہیں لیکن صد افسوس کہ ہم اپنا اصل ورثہ بھول گٸے ہیں۔۔

د

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link