اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز بلیو ایریا اور جناح سپر مرکز میں پیڈسٹرین ٹریک کی تعمیر کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے سنئیر افسران نے شرکت کی.
اجلاس کو بلیو ایریا (G-7/ F-7) میں پیڈسٹرین ٹریک اور ویک اینڈ پر فوڈ سٹالز کے قیام کے حوالے سے بریفننگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ پیدل چلنے والے شہریوں کیلئے بلیو ایریا میں بہترین ڈیزائن کے پاتھ ویز قائم کئے جائیں گے.
اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ پیڈسٹرین ٹریکس والے ایریا میں بزرگوں اور بچوں کیلئے الیکٹرک کارٹس چلائی جائیں گی اور ویک اینڈ پر پیڈسٹرین ٹریکس والے ایریا میں ملک کے بہترین فوڈ چینز کے فوڈ سٹالز بھی لگائے جائیں گے.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ پیڈسٹرین ٹریک سے قبل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو فعال کیا جائے اور پیڈسٹرین ایریا میں فوڈ سٹالز کے ساتھ مختلف تفریحی سہولیات کا بھی انتظام کیا جائے. انہوں نے ہدایت کی کہ بلیو ایریا میں پیڈسٹرین ٹریک کے داخلی و خارجی راستوں پر ڈیجیٹل سکرینز نصب کی جائیں.
چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بلیو ایریا میں دکانوں کے باہر آویزاں بورڈز کے ڈیزائن میں یکسانیت لائی جائے گی. انہیں مزید بتایا گیا کہ پیڈسٹرین ٹریک میں صارفین کی سہولیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے بینچز اور کوڑے دان بھی نصب کئے جائیں گے.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ان مقامات میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ نظام کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلیو ایریا کی عمارتوں کیلئے ظاہری شکل facade کو بہتر بنایا جائے.
چیئرمین سی ڈی اے نے انجینئرنگ ونگ کو پیڈسٹرین ٹریکس کیلئے تخمینہ پر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیڈسٹرین ٹریکس کو ایسے ڈیزائن کیا جائے یہ کم لاگت ہونے کے ساتھ طویل المدت اور خوبصورت بھی ہوں. انہوں نے ہدایت کی کہ پیڈسٹرین ٹریکس کو جدید اور پُرکشش ڈیزائن کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جائے.